Posts

Showing posts from May, 2023

فریضہ حج اور ہمارا طرز عمل /میری پہلی اردو تحریر

Image
  اسلام کی انفرادیت کا راز اس بات میں پنہاں ہے کہ اس کا فلسفۂ عبادت دیگر مذاہب کے مقابلے میں بالکل مختلف ہے۔ یعنی دیگر مذاہب کے پیروکاروں کےلۓ لذت عبادت مدت عبادت کے ساتھ خاص ہوتی ہے۔ لیکن دین اسلام کے لازم کردہ افعال اپنی تیاری سے لےکر تکمیل تک اور اس کے مابعد بھی ہماری زندگی اور طرز عمل میں موثر رہتے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک عظیم عبادت و رکن اسلام فریضۃ حج بھی ہے جس کے متعلق نبی کریم علیہ السلام نے فرمایا " جس نے اللہ رب العزت کی خوشنودی کے لۓ حج کیا, خود کو تعلق زوجین اور گناہوں سے روکے رکھا تو وہ اس طرح لوٹے گا جیسے ماں کے پیٹ سے جنم لیا ہوا بچہ"۔ غور طلب بات یہ ہے کہ کیا ماں کے پیٹ سے نکلا ہوا بچہ صرف گناہوں سے ہی پاک ہوتا ہے ۔ نہیں۔ بلکہ دین فطرت پر پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ بغض,حسد, تکبر,مرعوبیت,اور رجحانات کی اندھی تقلید سے بھی پاک ہوتا ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ فریضۃ حج محض گناہوں سے پاک ہونے کا نام نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایسے اسباب سے بھی دور رہنے کا نام ہے جو گناہوں کے لۓ راہ ہموار کرتے ہوں۔ دیکھا جاۓ تو فریضۃ حج  اپنے آپ میں ہی ایک مدرس ہے۔ وہ معلم جو ہماری عام زندگی میں ...