Posts

Showing posts from July, 2024

علم اور تکبر

Image
  درس نظامی کے طلباء سے متعدد انواع کے کام کروائے جاتے ہیں جن میں سے ایک فن تحریر بھی ہے۔ نیز   میں نے اس مختصر  تحریر کواسی سلسلے میں لکھا ۔ نا کہ مقصد تشہیر سے۔البتہ جب میں نے اسےاپنے استاد محترم سمیت باقی لوگوں کی خدمت میں پیش کیا، تو ان میں سے بعض نے مجھے اپنی قیمتی رائے عنایت فرماتے ہوئے اسے مزید قارئین تک پہنچانے کا مشورہ دیا۔ اس میں جن نکات پر میں نے بات کی ہے یقینا ان کی سب سے زیادہ ضرورت مجھے خود ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس تحریر کو میرے اور آپ تمام کے حق میں مفید بنائے۔ اور اس کے نتیجے میں سب سے پہلے مجھے اپنے امراض باطنہ پر کام کرنے والا بنائے۔ آمین۔ ہر مسلمان کو تحصیل علم کا مکلف بنا یا گیا ہے، کیونکہ علم ہی انسانیت کی بقا ءاور اس کے درجہ کمال کو پہچنے کا ذریعہ و سبب ہے۔علم انسان کواپنے اندر موجود عیوب و نقائص پر مطلع   کرنے کے بعد اسے اصلاح نفس و معاشرےپر ابھارتا ہے ۔ اس سلسلے میں تعداد ورود احادیث واقوال علماءوائمہ بھی ہم پر مخفی نہیں۔حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے   ہیں کہ   علم تمہاری حفاظت کرتا ہے جبکہ   مال کی تم حفا ظت کر...